81 سالہ لاپتا بوڑھے اور 3 سالہ پوتی کو کتے نے مدد پہنچنے تک گرم رکھا

ٹوکیو: مقامی حکام نے جمعرات کو بتایا کہ ایک 81 سالہ بوڑھا اور اس کی 3 سالہ پوتی ہوکائیدو کے قصبے نائیے میں لاپتہ ہونے کی اطلاع کے بعد بدھ کو تلاش کر لیے گئے۔ ٹی وی آشی کی رپورٹ کے مطابق، امدادی کارکنوں نے دونوں کو خاندان کے کتے کے ساتھ لیٹا ہوا پایا جس نے انہیں ساری رات گرمی پہنچائی۔

ٹی وی آشی کی رپورٹ کے مطابق، بظاہر بوڑھا اور بچی منگل کی سہ پہر اپنے 7 سالہ لیبارڈر ری ٹریور کتے (جس کا نام جونئیر ہے) کو سیر کرانے کے لیے کار پر نامعلوم مقام کی طرف لے جا رہے تھے جب ان کی کار سڑک سے ہٹ گئی اور کئی میٹر نیچے واقع ایک برف بھرے پشتے پر جا گری۔

پولیس نے کہا کہ اس پر ساری رات برف باری ہوئی اور درجہ حرارت منفی 3.8 درجے سیلسئیس تک گر گیا۔ آدمی نے پولیس کے بتایا کہ وہ الٹی ہوئی کار میں ہی رہے۔ انجن اسٹارٹ نہیں ہوتا تھا چناچہ انہوں نے گرمی حاصل کرنے کے لیے اپنے جسم کتے کے قریب رکھے۔

ایک تلاش پارٹی نے بدھ کو دوپہر سے ذرا پہلے انہیں ڈھونڈ لیا۔ ٹی وی آشی کے مطابق وہ ہلکی سی فراسٹ بائیٹ کا شکار تھے۔

آدمی کی بیوی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ ان کی بحفاظت واپسی کواپنے کتے کے نام کرتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.