جاپان کی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی مقدار تین سالوں میں پہلی بار بڑھ گئی

ٹوکیو: حکومت نے جمعے کو کہا کہ توانائی پیدا کرنے کی وجہ سے جاپان کی کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے کی مقدار مارچ تک ایک سال میں 4.4 فیصد کے اضافے سے 1.12 بلین ٹن تک بڑھ گئی، جو تین سالوں میں پہلی بار ہوا ہے۔

وزارت معیشت، تجارت اور صنعت نے کہا کہ یہ اضافہ توانائی کی کھپت میں ہونے والے چار فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے جو مقامی معیشت کی رواں مالی سال میں ہونے والی بحالی اور عموماً شدید گرمی اور سخت سردی کی وجہ سے ہوا۔

وزارت نے توانائی کی طلب و رسد پر اپنی ایک سالانہ رپورٹ میں کہا کہ یہ اضافہ چھ سالوں میں ہونے والا پہلا سالانہ اضافہ ہے۔

وزارت نے کہا کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 2007-08 کے مالی سال میں 1.22 بلین ٹن کی حد تک جا پہنچا تھا لیکن اگلے دو سالوں میں یہ 6.6 اور 5.6 فیصد کے حساب سے کم ہوا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.