ایشیا یورو زون کے بحران کے باوجود لچک رکھتا ہے: نودا

ٹوکیو: وزیراعظم یوشیکو نودا نے ہفتے کو کہا کہ ایشیائی معیشتوں کے یوروزون سے متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہیں چونکہ ان کے پاس خاصی اضافی بچت اور زرمبادلہ کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔

“ہم جانتے ہیں کہ یوروزون کا بحران دور دراز واقع علاقے میں برپا ہو رہا ہے لیکن کیا ایشیائی معیشتیں بھی اس سے متاثر ہو سکتی ہیں؟ میرا نہیں خیال کہ ایسا یقیناً ہو،” نودا نے ایسٹ ایشیا سمٹ منعقدہ جزیرہ بالی، انڈونیشیا کے موقع پر صحافیوں سے کہا۔

انہوں نے کہا کہ 1997-98 میں ایشیا کے مالیاتی بحران کے بعد سے علاقائی ممالک اپنے مالیاتی نطم و نسق میں محتاط تھے اور اب بیرونی دھچکوں کو برداشت کرنے کی زیادہ لچک رکھتے ہیں۔

“انہوں نے اپنی معاشیاتِ کبیر کی پالیسیوں کو اچھے انداز میں چلایا ہے،” انہوں نے کہا۔

“عام طور پر، ان کی معیشتوں کے پاس اضافی بچتیں موجود ہیں، اور ان کے پاس بڑی مقدار میں زرمبادلہ کے ذخائر بھی ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ان کے پاس پہلے کی نسبت بیرونی دھچکوں سے نمٹنے کی بہتر صلاحیت ہے،” نودا نے کہا۔

1997-98 میں ایشیائی مالیاتی بحران نے علاقائی کرنسیوں اور معیشتوں کو پچھاڑ ڈلا تھا، جس کی وجہ سے شاندار ترقی کے کئی برس مٹی ہو گئے اور انہیں عالمی مالیاتی فنڈ کے پاس پناہ کے لیے جانا پڑا جس نے ان پر سخت شرائط عائد کیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.