کاگاوا میں بوڑھوں کی دیکھ بھال کے مرکز کے رہائشی نے ساتھی رہائشی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا

کاگاوا: پولیس نے پیر کو بتایا کہ بوڑھوں کی دیکھ بھال کے مرکز کے ایک رہائشی کو مبینہ طور پر اپنے ساتھی رہائشی کو قتل کرنے اور دوسرے کو زخمی کرنے پر کوتوہیرا ٹاؤن میں زیر حراست لیا گیا ہے۔

آشی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، 86 سالہ مشتبہ جس کا نام ہاجیمی تاکامارو ہے، پر اپنے ساتھی رہائشی 79 سالہ یوشیاکا اونوگاوا کے تیسری منزل پر موجود کمرے میں اتوار کی رات سات پچیس پر داخل ہونے اور اس پر چاقو کے وار کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے بعد یہ شخص دوسری منزل پر واقع ایک 68 سالہ خاتون رہائشی کے کمرے کی طرف بڑھا، اور مبینہ طور پر اس کے چہرے پر زخم لگائے۔

آشی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، اونوگاوا کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ خون بہنے کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، تاکامارو نے موقع پر ہی حملے کرنے کا اعتراف کیا اور اسے قتل کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جسے بعد میں پیر کو قتل عمد کے الزام میں بدل دیا گیا۔ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تاکامارو نے اب تک اس جرم کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.