دائت نے سونامی زدہ علاقوں کی تعمیرنو کے لیے تیسرے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی

ٹوکیو: دائت نے پیر کو 12.1 ٹریلین ین کا تیسرا ضمنی بجٹ پاس کیا تاکہ سونامی زدہ علاقوں میں تعمیر نو کے اقدامات کے لیے پیسے مہیا کیے جا سکیں اور کمپنیوں کو ین کی بڑھتی قدر سے مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

حکومت بجٹ کے لیے فنڈز کی فراہمی اخراجات میں کمی، حکومتی اثاثوں کی فروخت، ٹیکسوں مین اضافے اور ٹیکسوں سے علاوہ آمدن کے ساتھ ساتھ بانڈز جاری کر کے کرنا چاہتی ہے۔

اس بجٹ کا بڑا حصہ شمالی علاقے کی تعمیر نو کے لیے خرچ ہو گا جو مارچ  کے زلزلے اور سونامی سے بری طرح متاثر ہوا تھا جس سے 20,000 لوگ ہلاک یا لاپتہ ہوگئے تھے۔

355.8 بلین ین کی کل رقم تابکاری سے پاک کرنے اور دوسرے اقدامات پر خرچ کی جائے گی تاکہ  فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر میں سونامی کے بعد پگھلاؤ سے پیدا ہونے والے 25 برسوں کے بدترین ایٹمی بحران کا تدارک کیا جا سکے۔

ین کی قدر میں تاریخی اضافے کی وجہ سے اس بجٹ میں دو ٹریلین ین سخت آزمائش میں مبتلا کاروباروں کی مدد کے لیے رکھے گئے ہیں۔

اس میں 500 بلین ین ان کمپنیوں کی سبسڈی کے لیے شامل ہیں جو جاپان میں فیکٹریوں اور تحقیقی مراکز کی تعمیر کرتی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.