ٹوکیو:جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے خبر دی ہے کہ 5.4 شدت کے ایک زلزلے نے پیر کی رات صوبہ ہیروشیما کے شمالی علاقے اور صوبہ شیمانے کے کچھ علاقوں کو ہلا ڈالا۔
زلزلہ شام سات بج کر سولہ منٹ پر آیا۔ اس کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
ایجنسی نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔