دائیو پیپر کا سابقہ چئیرمین اربوں ین جوئے اور عیاشی میں اڑانے پرگرفتار

ٹوکیو: پراسیکیوٹرز نے منگل کو جاپانی کاغذ ساز کمپنی کے چئیرمین کو مبینہ طور پر کمپنی کے کیش کو مکاؤ اور لاس ویگاس میں جوئے اور عیاشی میں اڑانے پر گرفتار کیا ہے۔

یہ گرفتاری جاپانی کارپوریٹ گورنس پر اٹھنے والی عالمی نگاہوں کے بعد ہوئی ہے، جس کی وجہ کیمرہ ساز کمپنی اولمپس کی طرف سے 1990 کی دہائی میں سرمایہ کاری کے نقصانات کو چھپانے کا اعتراف ہے۔

ٹوکیو پراسیکیوٹرز آفس نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ پراسیکیوٹرز نے دائیو پیپر کے سابقہ چئیرمین اور فرم کے بانی کے پوتے، 47 سالہ موتوتاکا ایکاوا کو اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے شبہے میں زیرحراست لیا ہے۔

اس کی گرفتاری کے بعد جاری ہونے والے ایک تین صفحاتی بیان، جس کا عنوان “معذرت” تھا، میں ایکاوا نے الزامات پر اعتراض نہیں کیا اور کہا کہ اس کا مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب اس نے فاریکس اور اسٹاک میں روپیہ گنوا دیا اور پھر ایک کیسینو میں اس کا جیک پاٹ لگ گیا۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق، ایکاوا پر شبہ ہے کہ اس نے دائیو پیپرز کی ذیلی کمپنیوں سے روپے کئی ایک بینک کھاتوں میں منتقل کرنے کو کہا لیکن اس نے نہ تو کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے اس کی منظوری لی اور نہ ہی کوئی رسید یا مساوی رقم جاری کی۔

روپے ایکاوا کے نام سے کھلے ہوئے بینک کھاتوں میں مئی 2010 سے ستمبر 2011 کے دوران منتقل کیے گئے۔ ملازمین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کوئی بھی ایکاوا خاندان کے کسی شخص کے حکم پر سوال اٹھانے کی جرات نہیں کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس روپے کا کچھ حصہ ان قرضوں کی ادائیگی میں صرف ہوا جو اس نے جوا کھیل کھیل کر سر چڑھا رکھے تھے۔

دائیو پیپر کی ایک اپنی تحقیق نے کہا کہ ایکاوا نے ذیلی کمپنیوں سے مجموعی طور پر 10.68 بلین ین حاصل کیے۔ پراسیکیوٹرز کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اس نے کم از کم 3.2 بلین ین حاصل کیے۔

ایکاوا نے کچھ روپیہ واپس کر دیا اور اس نے کہا ہے کہ وہ بقیہ بعد میں لوٹانے کا ارادہ رکھتا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق، ایکاوا نے کمپنی کی قیادت اس وقت سنبھالی جبکہ اس کا باپ تاکاؤ ایکاوا اب بھی کمپنی پر “حتمی” اثرورسوخ رکھتا ہے۔

روزنامہ نیکےئی کے آنلائن ایڈیشن کے مطابق، موتوتاکا ایکاوا نے الحاق شدہ فرموں کو دو عشروں تک “بٹوے” کے طور پر استعمال کیا۔

“یہ سچ ہے کہ میں نے جو کچھ ادھار لیا اس میں سے اکثر کیسینو میں جوئے پر اڑا دیا۔ میں اس بداطواری پر تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں،” چھوٹے ایکاوا کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا۔

“یہ اس وقت شروع ہوا جب میں نے ایک مستقبل کے حصص اور زرمبادلہ کے معاہدوں میں بھاری نقصانات اٹھانے کے بعد ایک کیسینو میں کامیابی حاصل کی، اور پھر میں اس کا عادی ہوتا گیا۔

ادھار لینے کا یہ عمل میرے والد کی طرف سے مجھے مارچ میں سرزش کرنے کے کے بعد بھی جاری رہا۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.