بھوٹان کے شاہی خاندان کے جاپانی دورے نے ان کے ملک کی سیاحت میں دلچسپی بڑھا دی

ٹوکیو: بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگچوک اور ملکہ جٹسن پیما کے بڑے پیمانے پر مشتہر کیے گئے پچھلے ہفتے کے چھ روزہ دورے کے بعد جاپانی ٹریول ایجنسیوں نے اس ہمالیائی ریاست کی سیاحت کے لیے معلومات حاصل کرنے کے استفسارات میں اضافے کی خبر دی ہے۔

ٹور آپریٹروں کی رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑے کی طرف سے پچھلی اتوار کو اوساکا چھوڑنے کے بعد سے ان کی ویب سائٹوں پر بھوٹان کے بارے میں معلومات لینے والوں کا آنا جانا بڑھ گیا ہے۔ بھوٹان کو “دنیا کا سب سے خوش ملک” اور نئے سال کی آمد کے جشن کے لیے بہترین انتخاب  کے طور پر مشتہر کیا جاتا ہے۔ ٹریول ایجنٹ نے کہا کہ اگلی بہار کے لیے بکنگ بھی ہو رہی ہیں۔

فوجی ٹی وی کے مطابق، بھوٹان کی سیاحت کروانے والی جی این ایچ ٹریول اینڈ سروس ٹوکیو کے ایک ترجمان نے کہا کہ ان سے اس قسم کے سوالات پوچھے گئے کہ “بھوٹان کیسا ہے؟”، “کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ بھوٹان کیسے جایا جائے؟”، “بھوٹان کا ٹرپ کتنے پیسوں میں پڑتا ہے؟” وغیرہ وغیرہ۔

جی این ایچ نے کہا کہ استفسارات کی تعداد معمول سے تین گنا زیادہ ہو گئی تھی، جبکہ ویب سائٹ پر ٹریف دس گنا بڑھ گئی۔

بڑی ٹریول ایجنسی جے ٹی بی بھی بہت سے استفسارات وصول کر رہی ہے۔ کمپنی نے سانکےئی شمبن کو بتایا کہ اس نے اپنی ویب سائٹ پر ایک خصوصی شعبہ بنا دیا ہے، جس کا نام “بھوٹان جانا چاہیں گے؟” ہے اور یہ چھوٹے گروپس کے ٹور کی پیش کش کرتا ہے۔

سانکےئی کو ٹوکیو کی ایک اور ٹریول ایجنسی ونڈز کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر بھوٹان کے ٹور کا اشتہار دینا شروع کر دیا اور صفحات دیکھنے کی تعداد 40 گنا تک بڑھ گئی۔

دریں اثنا، جاپان بھوٹان فرینڈشپ ایسوسی ایشن نے صحافیوں کو بتایا کہ اسے عام طور پر دن میں ایک استفسار موصول ہوتا ہے، لیکن اب وہ بادشاہ اور ملکہ کی جاپان آمد کی وجہ سے ایک دن میں 10 استفسارات وصول کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.