زیر زمین زلزلوں کو محسوس کرنے والا سسٹم لگایا جائے گا
وزارت سائینس اور ٹیکنالوجی کے ایک منصوبے کے مطابق
آئیندھ پانچ سال میں زیر زمیں انے والے زلزلوں کو محسوس کر کے
نزدیکی لوگوں کو خبردار کرنے کا سسٹم تیار کر دیا جائے گا ـ
منسٹری کا خیال ہے که اس طرح زلزلوں سے هونے والے نقصان کو کم کیا جاسکے گا
وارننگ سسٹم کا ایک یونٹ ٣٠ کلومیٹر کے علاقے کو کور کرے گا
٣٠ کلومیٹر کے علاقے میں زمین کی اندرونی کروٹوں کو محسوس کرنے والا یه سسٹم جن علاقوں میں زمین کی اندرونی کروٹ زیادھ هوتی ہے اس علاقے میں لوگوں کو احتیاطی تدابیر کرنے میں معاون ثابت هو گا ـ
اباراکی کین کو تسکوبا شهر کی یونورسٹی میں ٢٠١١ میں اس سسٹم کی افادیت چیک کرکے اس سے اگلے سال سے منتخب علاقوں میں نصب کر دیا جائےگا ـ
یاد رهے مسٹری نے پچھلے بہار کے موسم میں زلزلوں سے آگاهی کے سسٹم کے متعلق پالیسی کا اعلان کیا تھا