الٹی ہوئی کار میں دادا پوتی کو ساری رات گرم رکھنے والے کتے کے لیے تمغہ

ٹوکیو: 7 سالہ “لیبارڈ ری ٹریور”، جس نے 81 سالہ بوڑے اور اس کی تین سالہ پوتی کو ہوکائیدو میں اس ماہ کے شروع میں ایک برفیلے دریائی کنارے پر الٹی کار میں گرم رہنے میں مدد دی تھی، کو مقامی قصبے کے مئیر نے شکریے کے طور پر سونے کا تمغہ اور سند عطا کی ہے۔

یوشیما سوما نامی آدمی اور اس کی پوتی سوکائی کیمورا جونئیر نامی کتے کو نائیے ٹاؤن میں 15 نومبر کو سیر کے لیے لے جا رہے تھے۔ لیکن کار سڑک سے اتر گئی اور کئی میٹر نیچے واقع برفیلے بند پر جا پڑی۔

پولیس نے کہا کہ اس پر ساری رات برف باری ہوئی اور درجہ حرارت منفی 3.8 درجے سیلسئیس تک گر گیا۔ سوما نے پولیس کو بتایا کہ وہ الٹی ہوئی کار میں ہی رہے۔ انجن اسٹارٹ نہیں ہوتا تھا، اور کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی تھیں چناچہ انہوں نے گرمی حاصل کرنے کے لیے اپنے جسم کتے کے قریب رکھے۔

ایک تلاش پارٹی نے 16 نومبر کو دوپہر سے ذرا پہلے انہیں ڈھونڈ لیا۔ وہ ہلکی سی فراسٹ بائیٹ کا شکار تھے اور انہوں نے اپنی بحفاظت واپسی کو کتے کے نام کیا۔

این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کو کتے کو سند پیش کرتے ہوئے نائیے کے مئیر نے کہا کہ اس سال رنج و غم بھری خبریں سننے کے بعد ایک اچھی خبر سننا اچھا لگ رہا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.