ٹوکیو: جاپانی کار ساز ادارے مزدا نے ہفتے کو کہا کہ اس نے روس کے مشرق بعید کے شہر ولادی واستوک میں کار سازی کا مشترکہ کاروبار قائم کرنے کے لیے روسی کار ساز دیو سولرز کے ساتھ اتفاق کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ تجویز شدہ پلانٹ ابھرتی منڈیوں میں کاروبار پھیلانے کی وسط مدتی پالیسی کے تحت روسی صارفین کے لیے “کئی ایک مزدا نیم پلیٹس” مہیا کرے گا، مزدا کی دوسری بڑی مارکیٹ یورپ ہے۔
بیان کے مطابق، مزدا کی روس میں فروخت سالانہ شرح کے حساب سے اس سال کے پہلے نو مہینوں میں 28000 یونٹس کے اضافے سے 77 فیصد تک بڑھ گئی۔
سولرز کو روس کی بڑی کار ساز کمپنیوں میں شمار کیا جاتا ہے جو کاروں کی تیاری، تقسیم اور گاڑیوں کی خدمات مہیا کرنے میں مصروف عمل ہے۔
ٹیوٹا بھی سولرز کے ساتھ مل کر ولادی واستوک میں اسپورٹس گاڑیاں تیار کرے گا۔
جاپان کے پانچ کے پانچ بڑی کار ساز اداروں کی روس میں پہلے ہی فیکٹریاں ہیں یا وہ انہیں تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ٹیوٹا، نسان، متسوبشی کے پیداواری مراکز وہاں موجود ہیں جبکہ ہنڈا اور مزدا ان کی پیروی میں وہاں جا رہے ہیں۔
روسی کار مارکیٹ میں 2009 کے عالمی اقتصادی بحران کے بعد آنی والی گراوٹ کے بعد اب بحالی کے آثار نظر آ رہے ہیں، جب کاروں کی پیدوار 49 فیصد کی کمی سے 1.5 ملین یونٹ تک گر گئی تھی۔
پچھلے سال فروخت میں 3.3 ملین یونٹ تک کی بحالی ہوئی ہے۔