18 سے 34 سال کے 61 فیصد مردوں کی کوئی گرل فرینڈ نہیں؛ 49 فیصد خواتین بنا تعلق: سروے

ٹوکیو؛ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن اینڈ سوشل سیکیورٹی ریسرچ کی طرف سے کیے گئے ایک سروے نے انکشاف کیا ہے کہ 18 سے 34 سال تک کے 61.4 فیصد غیرشادی شدہ مردوں کی کوئی گرل فرینڈ نہیں اور یہ کہ اسی عمر کی 49 فیصد غیرشادی شدہ خواتین کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے۔

یہ انسٹیٹیوٹ، جو وزارت صحت، محنت اور بہبود کا حصہ ہے، ہر پانچ سال بعد سروے منعقد کرواتا ہے۔ اس نے اپنی ویب سائٹ پر پچھلے ہفتے تازہ ترین سروے کے نتائج جاری کیے جو 2010 میں کروایا گیا تھا۔

یہ سروے 14,000 غیرشادی شدہ لوگوں سے کیا گیا، اور ان سے شادی کے بارے میں ان کا نقطہ نظر جاننے کے لیے کثیر الانتخابی سوالات پوچھے گئے۔ شادی شدہ نہ ہونے کی بیان کردہ وجوہات میں بیشتر مرد و خواتین نے کہا: “مجھے نہیں معلوم کہ جنس مخالف کے کسی رکن کے ساتھ تعلق شروع کرنے کے لیے کیا کیا جائے،” میں اپنی آزادی نہیں کھونا چاہتا،” اور “میرے پاس شادی کرنے کے لیے مناسب پیسے نہیں ہیں”۔

تاہم 80 فیصد سے زائد مرد و خواتین جواب دہندگان نے کہا کہ وہ کسی نہ کسی مرحلے پر شادی کرنا پسند کریں گے “اگر وہ کوئی مناسب ساتھی تلاش کر سکے تو”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.