اولمپس کے سابقہ سی ای او ووڈفورڈ ایف بی آئی سے ملنے امریکہ روانہ ہو گئے

ٹوکیو: اولمپس کے برخاست شدہ چیف ایگزیکٹو مائیکل ووڈفورڈ  ہفتے کو نیویارک جانے کے لیے ٹوکیو سے روانہ ہوئے، جہاں وہ جاپانی کیمرہ ساز کمپنی کی طرف سے نقصانات چھپانے کے معاملے پر امریکی تفتیش کاروں سے ملیں گے۔

ٹوکیو میں چار دن کے قیام کے دوران، برطانوی شہری پبلک پراسیکیوٹرز اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج سرویلنس کمیشن کے اراکین سے ملے تاکہ اپنے ہاتھوں افشا ہونے والے اس جرم کی تفتیش میں ان کی مدد کر سکیں۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ اس کے نقصانات کا مجموعہ شاید 100 بلین ین (1.3 بلین ڈالر) تک جا پہنچے۔ کمپنی کو ابھی تفصیلات جاری کرنا ہیں۔

اپنی بڑھتی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے، اولمپس نے جمعے کو کہا کہ امریکی سرمایہ کار نے کمپنی کے خلاف مل کر ایک مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں اس پر پچھلے پانچ سالوں سے جھوٹی مالیاتی رپورٹ پیش کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

اولمپس نے ٹوکیو میں ایک بیان میں کہا کہ یہ کیس پنسلوانیا کی ایک عدالت میں اولمپس امریکن ڈیپازٹری ریسیپٹ (اے ڈی آرز) کے 7 نومبر 2006 سے 7 نومبر، 2011 کے درمیان حصص خریدنے والوں کے گروپ کی طرف سے ایک شخص نے دائر کیا ہے۔

اے ڈی آرز غیرملکی کمپنیوں کو امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں حصص کے لین دین کی سہولت دیتا ہے۔

ووڈفورڈ، جنہوں نے 14 اکتوبر کی برخاستگی کے بعد جمعے کو پہلی بعد اولمپس کے بورڈ کی انتہائی اہم میٹنگ میں شرکت کی، نے روانگی سے پہلے ٹوکیو ناریتا ائیرپورٹ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کا دورہ مثبت رہا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں جاپانی حکام سے توقع تھی کہ وہ اس اسکینڈل، جس میں کمپنی نے 1990 کے عشرے میں ہونے والے سرمایہ کاری نقصانات پر پردہ ڈالنے کا اعتراف کیا ہے، کی تفصیلی و بھرپور تفتیش کروائیں گے۔

“یہ مجھ پر بالکل واضح ہے کہ وہ کسی جانبداری کے بغیر تفتیش کریں گے، وہ ہر پتھر کو الٹ پلٹ کر دیکھیں گے اور وہ پیسے کے بہاؤ کا تعاقب کریں گے،” ووڈ فورڈ نے کہا جو اب بھی کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بدھ کو لندن واپسی سے پہلے ایف بی آئی ایجنٹس اور امریکی محکمہ انصاف کے پراسیکیوٹرز سے ملیں گے۔

ووڈفورڈ نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ترغیب دی کہ کمپنی 14 دسمبر کی ڈیڈ لائن سے پہلے مالیاتی کھاتوں کی رپورٹ جمع کرانے کے بعد “جلد از جلد” استعفی دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اولمپس لسٹڈ کمپنی کے طور پر برقرار رہے گی۔

فرم نے پچھلے ماہ ووڈفورڈ کو تعنیاتی کے چھ ماہ بعد اچانک برخاست کر دیا تھا، جو کمپنی کے پہلے غیرجاپانی چیف تھے۔

ووڈ فورڈ نے کہا ہے کہ نہیں اس لیے نکالا گیا چونکہ انہوں نے کمپنی کی ماضی کی خریداریوں اور سائمن آئی لینڈ کے غیرمعروف مشیروں کو ادا کی جانیوالی فیس پر سوالات اٹھائے تھے، اور چونکہ انہوں نے چئیرمین کو استعفی دینے پر زور بھی دیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.