سانیو کاسائی گرین انرجی پارکی پہلی سالگرہ منا رہا ہے

ٹوکیو؛ سانیو الیکٹرک کارپوریشن لمیٹڈ کا گرین انرجی کاسائی پارک، جو پیناسونک گروپ کی تازہ ترین ماحول دوست ٹیکنالوجی کی جانچ کا مرکز اور ڈسپلے سنٹر ہے، اپنے قیام کی پہلی سالگرہ منا رہا ہے۔

کاسائی جی ای پی، جو کاسائی شہر، صوبہ ہیوگو میں کاسائی کے پلانٹ میں واقع ہے، میں جدید ترین ماحول دوست ٹیکنالوجیز شامل ہیں، جن میں 1 میگا واٹ کا ضیا برقی نظام جو ایچ آئی ٹی شمسی ماڈیول استعمال کرتا ہے، جس میں پوری صنعت کے مقابلے میں توانائی بچانے کی صلاحیت سب سے زیادہ ہے؛ 1.5 میگا واٹ فی گھنٹہ کی لیتھیم آئن بیٹری کا نظام جو بجلی ذخیرہ کرنے کے کام آتا ہے، اور دنیا کے سب سے بڑے لیتھیم آئن بیٹری نظاموں میں سے ایک ہے؛ توانائی کے انتظام کا ایک نظام (انرجی مینجمنٹ سسٹم) جو پورے پارک میں موجود کم توانائی احتیاط سے استعمال کرنے والے آلات کو کنٹرول کرتاہے؛ اور ایک اسمارٹ انرجی سسٹم جو ان تمام نظاموں میں توانائی کی کھپت کو مناسب انداز مین کنٹرول کرتا ہے شامل ہیں۔

مرکز پر اس کے قیام سے لے کر اب تک کیے گئے تصدیقی ٹیسٹوں کے نتائج انتہائی مثبت رہے ہیں، جنہوں نے مرکز کے لیے ابتدائی اہداف کو بھی پار کر لیا۔

سانیو کا کہنا ہے کہ کاسائی جی ای پی میں واقع ان جدید ترین نظاموں اور ٹیکنالوجیز کی وجہ سے وہ گرما کے انتہائی استعمال کے گھنٹوں میں بھی آسانی اور آرام کی قربانی دئیے بغیر 17 فیصد تک توانائی بچانے میں کامیاب رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ضیا برقی نظام سے پیدا ہونے والی توانائی اور انتظامی عمارت (جو پارک کے سہولت گھروں میں سے ایک ہے) کا توانائی بچانے کا اثر انتظامی عمارت میں قریباً 125 فیصد ہے جو 90 فیصد کے ابتدائی ہدف سے ڈرامائی طور پر زیادہ ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.