حکومت کی طرف سے ایچ آئی وی، ایڈز کے پھیلنے کی شرح میں اضافے کا انتباہ

ٹوکیو: وزیر صحت یوکو کومی یاما نے شیبویا میں اتوار کو ایڈز کے سلسلے میں آگاہی پیدا کرنے کی ایک تقریب میں شرکت کی تاکہ جاپانی عوام کو یکم دسمبر کو اقوام متحدہ کی طرف سے منائے جانے والے عالمی ایڈز ڈے سے پہلے ایچ آئی وی ٹیسٹ کرانے کی ترغیب دی جا سکے۔

آشی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، کومی یاما نے کہا کہ ایڈز چیک کرنے کے ٹیسٹ پورے جاپان میں عوامی صحت کے مراکز پر موجود ہیں اور یہ بالکل مفت اور گمنام رہ کر کرائے جا سکتے ہیں۔

ایڈز کے عالمی دن کا مقصد پوری دنیا میں ایڈز کی دھیرے دھیرے بڑھتی بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

وزارت نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز سے انفیکشن کے کیس پچھلے سال 1500 کی حد پار کر گئے ہیں اور بیماری میں مبتلا ہونے کی شرح بڑھ رہی ہے۔ ٹی وی آشی کے مطابق، وزارت نے مزید کہا کہ بیماری کا شکار ہونے والوں میں 70 فیصد کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان تھی۔

وزارت نے مزید کہا کہ شکار ہونے والوں میں سے قریباً 90 فیصد اپنے متاثرہ ساتھی کے ساتھ غیرمحفوظ جنسی تعلقات قائم کرتے ہوئے اس کا شکار ہوئے۔ ایک ترجمان نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ امتناع حمل کے لیے کنڈوم کا استعمال کریں اور ٹیسٹ کرانے کے لیے طبی مراکز کا رخ کریں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.