ٹوکیو: پولیس کے مطابق، منگل کو علی الصبح ٹوکیو کے اراکاوا وارڈ میں ٹیکسی ڈرائیور کو خود کو ہسپتال لے جانے کا کہنے والا ایک چوبیس سالہ شخص تیزدھار آلے کے زخموں کی تاب نہ لا کر زندگی ہار گیا۔
ٹی وی آشی کی رپورٹ کے مطابق،ٹیکسی ڈرائیورنے ہیگاشی نیپوری اسٹریٹ پر پیر کی صبح ساڑھے دس بجے یاسوہارو اوتا نامی 24 سالہ اس آدمی کو ٹیکسی روکنے کے لیے اپنی طرف ہاتھ ہلاتے دیکھا۔ اوتا، جس کی پشت میں گہرے زخم کی وجہ سے خون بہہ رہا تھا، نے ٹیکسی ڈرائیور سے خود کو قریب ترین ہسپتال لے جانے کو کہا۔
ڈرائیور نے 110 کو مدد کے لیے کال کی۔ پولیس کے مطابق، تاہم، اوتا 2 گھنٹے بعد ہسپتال میں جان ہار گیا۔
پولیس کے مطابق، اوتا نے ٹیکسی ڈرائیور کو بتایا کہ اسے ایک آدمی نے تیزدھار آلے سے زخم لگایا ہے۔ ٹی وی آشی کی رپورٹ کے مطابق، ڈرائیور کی طرف سے اسے دیکھے جانے کے مقام پر کوئی خنجر نہیں پایا گیا، تاہم پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اوتا قریب ہی رہتا تھا اور یہ کہ رہائشیوں نے دو آدمیوں کو فٹ پاتھ پر جھگڑتے ہوئے دیکھا تھا۔