بادشاہ نے 11 مارچ کو لقمہ اجل بننے والے فائرفائٹروں کے لیے دعائیہ تقریب میں شرکت سے فرائض کی باضابطہ انجام دہی شروع کر دی

ٹوکیو: بادشاہ اکی ہیتو نے اس مہینے کے 18 دن ہسپتال میں گزارنے کے بعد منگل سے اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کر دی۔

77 سالہ اکی ہیتو نے پچھلی جمعرات کو یونیورسٹی آف ٹوکیو ہسپتال کو الوداع کہا جہاں ان کا سانس کی تکالیف اور نمونیا کا علاج کیا گیا۔  انہیں چھ نومبر کو داخل کروایا گیا تھا۔

ان کے سب سے بڑے بیٹے، ولی عہد شہزادہ ناروہیتو نے بیماری کے دوران ان کی باضابطہ ذمہ داریاں سنبھالیں۔

شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی نے کہا کہ منگل کو، بادشاہ اور ملکہ مچیکو نے ٹوکیو میں فائر فائٹروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کی، جن میں 11 مارچ کو لقمہ اجل بننے والے 226 فائرفائٹر بھی شامل تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.