فوکوشیما کے گورنر صوبے کے دس ایٹمی بجلی گھروں کو ناکارہ کر دینا چاہتے ہیں

فوکوشیما: فوکوشیما صوبے کے گورنر نے بدھ کو زور دیا کہ ان کے علاقے کے دس ایٹمی بجلی گھروں کو ناکارہ کر دیا جائے، جبکہ ان کا صوبہ جاری ایٹمی بحران سے بحالی کی کوششوں میں مصروف ہے۔

یوئےئی ساتو نے کہا کہ وہ 11 مارچ کے زلزلے و سونامی  اور اس کے نتیجے میں جنم لینے والے ایٹمی بحران کے بعد صوبے کی تنظیم نو کے منصوبے میں اس سال کے آخر تک یہ مطالبہ شامل کریں گے۔

فوکوشیما کی صوبائی اسمبلی نے پہلے ہی صوبے میں ڈائچی اور ڈائنی کے مقامات پر ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) کے زیرانتظام چلنے والے 10 ایٹمی ری ایکٹروں کو کام سے فارغ کرنے کی آئینی درخواست اپنا لی ہے۔

“میں نے فیصلہ کیا کہ تعمیرنو کے منصوبے میں ری ایکٹروں کو خدمات سے فارغ کرنے کی شرط شامل کروں تاکہ آئندہ نسل کسی پریشانی کے بغیر اپنی زندگی گزار سکے،” ساتو نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا۔

ڈائچی پلانٹ زلزلے و سونامی کے بعد سب سے زیادہ بری طرح متاثر ہوا تھا اور اس کے کولنگ سسٹم تباہ ہو گئے تھے۔ اس کے کچھ ری ایکٹر پگھلاؤ میں چلے گئے جنہوں نے 1986 کے چرنوبل بحران کے بعد بدترین ایٹمی بحران کو جنم دیا۔

اس میں سے تابکاری کا اخراج اب بھی جاری ہے، اگرچہ ٹیپکو اور حکومت بضد ہیں کہ ری ایکٹروں کو اس سال کے آخر تک کولڈ شٹ ڈاؤن تک لے آیا جائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.