شہزادی ایکو 10 سال کی ہوگئیں

ٹوکیو: ولی عہد شہزادہ ناروہیتو اور شہزادی ماساکو کی اکلوتی اولاد اور بادشاہ اکی ہیتو اور ملکہ مچیکو کی پوتی شہزادی ایکو جمعرات کو دس سال کی ہوگئیں۔

شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی نے کہا کہ ایکو پچھلے ماہ نمونیا کی وجہ سے ہسپتال میں داخل رہی ہیں، تاہم وہ پوری طرح صحتیاب ہو گئیں تھیں۔

ایکو، جو گاکوشوئن پرائمری اسکول ٹوکیو میں زیرتعلیم ہیں، گزشتہ اور رواں سال اسکول سے ایک لمبے عرصے کے لیے دور رہیں جب اطلاعات کے مطابق انہیں اپنی کلاس کے لڑکوں کے نامناسب رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی والدہ کو انہیں قریباً 18 ماہ تک اسکول چھوڑنے جانا پڑا، تاہم ستمبر کے اواخر سے وہ اکیلی اسکول جا رہی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.