ٹوکیو: اے این اے نے جمعرات کو ایک اعلامیے میں کہا کہ اس کی فوکوکا سے ہانیدا جانیوالی ایک پرواز کو بدھ والے دن اس وقت منسوخ کرنا پڑا جب پائلٹ کے خون میں الکوحل کی مقدار قانونی حد سے زیادہ پائی گئی۔
این ایچ کے کے مطابق، پرواز نمبر 246 کو صبح ساڑھے آٹھے بجے اڑان بھرنا تھی، لیکن اسے منسوخ کر دیا گیا چونکہ 55 سالہ پائلٹ کا اڑان سے ڈیڑھ گھنٹا قبل مےنوشی کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ اس کے ٹیسٹ میں 0.314 ملی گرام فی لٹر الکوحل کی مقدار پائی گئی۔ جاپان میں سڑکوں پر ڈرائیو کرنے کی قانونی حد 0.15 ملی گرام فی لٹر ہے۔
این ایچ کے کے مطابق، اس کے نتیجے میں، 240 مسافروں کی پرواز 40 منٹ کے لیے ملتوی کر دی گئی پھر انہیں ایک اور پرواز لینے پر مجبور ہونا پڑا۔
اے این اے نے کہا کہ کیپٹن اور اس کا معاون پائلٹ پرواز کی صبح ساڑھے چار بجے تک اکٹھے پی رہے تھے اور انہوں نے جاپانی اسپرٹ “شوچو” کے چھ گلاس چڑھا لیے تھے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اے این اے اس امکان کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے کہ کیپٹن اور اس کے معاون نے اے این اے کے قوانین کے مطابق شراب پینے کی زیادہ سے زیادہ حد کی خلاف ورزی کی یا نہیں۔