ٹوکیو: ہنڈا موٹر کو پوری دنیا سے تین لاکھ چالین ہزار کاریں ائیر بیگ کے نقص کی وجہ سے واپس منگوا رہی ہے جس سے ٹکراؤ کے دوران بہت زیادہ پریشر پیدا ہو سکتا ہے، اور دھاتی و پلاسٹک کے ٹکڑے اڑنے سے زخمی یا جان جانے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
ہنڈا نے کہا کہ اس مسئلے کی وجہ سے اب تک 20 حادثات ہو چکے ہیں، جن میں 2009 میں امریکہ میں ہونے والی 2 اموات بھی شامل ہیں۔
جاپانی کار ساز ادارے نے واپس منگوانے کا اعلان جمعے کو کیا، جو اکارڈ، سوک، اوڈیسی، پائلٹ، سی آر وی، اور دوسرے ماڈلوں پر اثر انداز ہو گا جو 2002 سے 2002 کے مابین بنائے گئے تھے۔
یہ واپسی امریکہ سے دو لاکھ تہتر ہزار، کینیڈا سے کوئی ستائیس ہزار، جاپان سے قریباً دو ہزار اور دوسرے ممالک سے بھی دو ہزار کے قریب کاروں پر اثر انداز ہو گی۔
تازہ ترین واپسی کا اعلان 2008 میں کیے جانے والے ایسے ہی کی توسیع تھی، جسے 2009 اور پچھلے سال بھی دوہرایا گیا تھا۔ ٹوکیو کی ہنڈا کمپنی کے مطابق یہ واپسی اب پوری دنیا سے دو ملین کاروں کے لوٹائے جانے کا سبب بن رہی ہے۔
ہنڈا کے رجمان ہاجیمی کانیکو نے کہا کہ اس کی وجہ ائیربیگ کو فعال کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والی کیمیکل میں ناقص مادے کا استعمال تھا۔
انہوں نے کہا کہ تاہم بعد میں پتا چلا کہ یہ مسئلہ تخمینے سے زیادہ تعداد کی کاروں کو متاثر کر رہا تھا، چناچہ واپسی کے اعلان میں توسیع کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے متعلق کسی اور واپسی کے اعلان میں توسیع نہیں کی جا رہی۔
ہنڈا کے مطابق، تازہ ترین واپسی کے اعلان میں 912 ائیر بیگ کے سروس پارٹس بھی شامل ہیں جو گاڑیوں میں حادثات یا دوسری وجوہات کی وجہ سے مرمت کرنے کے لیے فروخت کیے گئے تھے۔