ٹوکیو: وزارت اراضی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور سیاحت نے کہا ہے کہ جے آر توکائی کی طرف سے کی جانے والی ایک اندرونی تفتیش سے ظاہر ہوا ہے کہ آٹھ شنکنسن (بلٹ ٹرین) ڈرائیوروں نے کام پر اپنے موبائل فونوں کو کال کرنے اور ای میل بھیجنے کے لے استعمال کیا۔
یہ تفتیش جے آر توکائی نے کی جب یہ پتا چلا کہ اس کے ڈرائیوروں میں سے ایک نے22 نومبر کو ٹوکیو سے شن اوساکا جانے والی ٹرین چلاتے دوران اپنے تین ساتھیوں کو ای میل کی تھی۔ سینکائی شمبن کے مطابق ای میل وصول کرنے والوں میں سے ایک نے اس واقعے کی رپورٹ کر دی۔
جے آر توکائی کے ایک ترجمان نے کہا کہ کمپنی نے بلٹ ٹرین اور معیاری خدمات پر معموار چار ہزار سے زائد ٹرین کنڈکٹروں سے سوال و جواب کیے۔ سینکائی کے مطابق، حاصل شدہ معلومات سے پتا چلا کہ آٹھ ڈرائیور ڈرائیونگ کے دوران اپنے ذاتی موبائل فون استعمال کرتے رہے تھے۔
وزارت کے ایک ترجمان نے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران ذاتی موبائل فون کا استعمال وزارتی آرڈیننس کے تحت ممنوع ہے اور ان حقائق کے سامنے آنے پر جے آر توکائی کو انتباہی خط بھیج دیا گیا ہے۔ خلاف ورزیوں پر ڈرائیوروں کو دی جانے والی سزا کا تعین جے آر توکائی خود کرے گا۔