غیرقانونی طور پر آنلائن مانگا، میوزک، فلمیں اور ٹی وی شو شئیر کرنے پر 30 زیر حراست

ٹوکیو: نیشنل پولیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ 30 لوگوں کو مانگا، میوزک، فلمیں اور ٹی وی و کارٹون شو، بشمول تازہ ترین ہیری پوٹر فلم اور اے کے بی 48 گانے غیرقانونی طور پرآنلائن  شئیر کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

این پی اے نے جمعے کو کہا کہ یہ حراستیں پورے ملک میں اس پر فائل شئیرنگ سافٹویر کے صارفین کا پہلی بار مکمل انکشاف ہونے کے بعد ہوئی ہیں۔

فوجی ٹی وی کے مطابق، پورے ملک میں حکام نے پئیر ٹو پئیر سافٹویر مانیٹرنگ سسٹم استعمال کرتے ہوئے فائل شئیرنگ سافٹویر استعمال کرنے والے صارفین کا سراغ لگایا۔ یہ آپریشن، جو 28 سے 30 نومبر کے مابین ہوا، جنوری 2011 سے ہونے والی تیسری ایسی کاروائی ہے۔

فوجی ٹی وی کے مطابق، اس اسکین میں 76 خصوصیات کا پتا چلا جن پر پئیر ٹو پئیر سافٹویر استعمال کیے جا رہے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.