ایل ڈی پی، نیو کومیتو وزیر دفاع کے خلاف تحریک مذمت جمع کرائیں گی

ٹوکیو: اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور نیو کومیتو نے ہفتے کو کہا کہ وہ دائت کے رواں سیشن کے آخری دن، 9 دسمبر کو وزیر دفاع یاسوؤ اچیکاوا کے خلاف تحریک مذمت جمع کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اچیکاوا ہفتے کو اوکی ناوا کا دورہ کر کے ٹوکیو واپس لوٹ آئے، جہاں انہوں نے اوکی ناوا کے گورنر ہیروکازو ناکائیما سے “ریپ” تبصرے پر معذرت کی جو وزارت دفاع  کا ایک اہلکار پچھلے ہفتے اوکی ناوا میں اہم امریکی اڈے کی منتقلی کے متنازع حکومتی منصوبے کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہہ بیٹھا تھا۔

اچیکاوا دائت میں اپنے تبصرے کی وجہ سے بھی سخت تنقید کی زد میں آئے، جب انہوں نے یوں ظاہر کیا کہ جیسے انہیں اوکی ناوا میں امریکی اڈے اور 1995 میں اوکی ناوا کی ایک 12 سالہ لڑکی کے تین امریکی فوجیوں کے ہاتھوں ریپ کے واقعے کا کوئی علم نہیں۔

ایل ڈی پی کے جنرل سیکرٹری، نوبوتیرو اشی ہارا، نے کہا کہ اچیکاوا اپنے کام پر بری کارکردگی کی وجہ سے “ریڈ کارڈ” کے مستحق ہیں۔

ایل ڈی پی اور نیو کومیتو نے وزیر اعظم یوشیکو نودا پر بھی زور دیا کہ وہ اچیکاوا کو برخاست کر دیں۔ اپوزیشن پارٹیوں نے عندیہ دیا ہے کہ اگر اچیکاوا جنوری میں دائت کا سیشن شروع ہونے کے بعد بھی اپنے عہدے پر موجود ہوئے تو وہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.