ایدانو کا کہنا ہے کہ جاپانی کارپوریٹ گورنس امریکی قوانین کی ٹکر کے ہیں

ٹوکیو: وزیر معیشت یوکیو ایدانو نے جمعے کو جاپان کی کارپوریٹ گورنس طریقہ ہائے کار کا دفاع کیا جبکہ یہ ایسے وقت ہوا ہے جب اولمپس کارپوریشن جیسے اسکینڈل نے ملک کا امیج خراب کر دیا ہے۔

ماضی کے کارپوریٹ گورنس کیسوں، جاپان کی کوششوں اور ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو پتا چلتا ہے کہ جاپان کم از کم امریکہ کے برابر ہے بلکہ اس سے بہتر ہے، ایدانو نے غیرملکی نامہ نگاروں کے جاپانی کلب کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔

ابتدائی طور پر غلطی سے انکار کرنے کے بعد، کیمرہ اور طبی آلات ساز اولمپس نے مشیرانے اور مہنگی خریداریوں میں 687 ملین ڈالر ادا کرنے کا اعتراف کیا جن کا مقصد نوے کی دہائی کے سرمایہ کاری نقصانات چھپانا تھا۔

یہ پرفریب سودے اس وقت سامنے آئے جب کمپنی کے اس وقت کے سی ای او، مائیکل ووڈفورڈ نے ان پر سوال اٹھایا، جبکہ انہیں فوراً ہی برطرف کر دیا گیا۔

اس اسکینڈل نے اس تنقید کو ہوا دی کہ جاپان اپنے کارپوریٹ گورنس معیارات، یا قوانین اور طریقہ ہائے کار جن کے تحت کاروبار کام کرتے یا کنٹرول کیے جاتے ہیں، میں ترقی یافتہ معیشتوں سے پیچھے ہے۔

ایدانوں نے اولمپس کے کیس کو “بدقسمت” قرار دیا، اور کہا کہ ایسی کسی تکرار سے بچنے کے لیے کوششوں کی ضرورت ہے۔

تاہم نے انہوں نے اس تنقید کو سختی سے مسترد کر دیا کہ جاپان اس معاملے میں مناسب معیارات میں کسی سے پیچھے ہے۔

“یہ کہنا کہ جاپان میں کوئی کارپوریٹ گورنس نہیں، بہت زیادہ ہو جائے گا، بہت ہی زیادہ،” ایدانو نے کہا۔ “تاریخی طور پر اگر کارپوریٹ گورنس سے متعلق کیسوں کے ماضی پر نظر ڈالیں، تو جاپان درجے میں کم از کم امریکہ کے برابر ہے، یا کوششوں اور نتائج کے معاملے میں اس سے بھی بہتر”۔

جاپان میں امریکن چیمبر آف کامرس اور دوسری غیرملکی کاروباری تنطیموں نے کہا ہے کہ جاپانی کمپنیاں صرف ایسے بورڈ ممبران تعینات کرنے کی کوشش کرتی ہیں جن کے کمپنی کی انتظامیہ یا شئیر ہولڈرز کی اکثریت کے ساتھ قریبی تعلقات ہوں، جس سے اس احساس کو فروغ ملتا ہے کہ جاپانی کارپوریشنز کو اندرونی بندے ہی کنٹرول کرتے ہیں۔

جاپانی حکومت اس وقت کمپنی لاء پر نظر ثانی کر رہی ہے۔

کارپوریٹ گورنس کو مضبوط بنانے کے لیے، اے سی سی جے اور یورپی یونین، کینیڈا، اور آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے کاروباری گروپس نے ٹوکیو پر زور دیا ہے کہ اسے کمپنیوں سے آزاد اور بیرونی ڈائریکٹروں کی مناسب تعداد کا تقرر کرنے کی مانگ کرنی چاہیے، اور بورڈ کے فیصلے، جن میں ذاتی مفاد یا تنازع پیدا ہونے کا خدشہ زیادہ ہو، آزاد کمیٹی کے ہاتھوں کروائے جانے کی شرط رکھنی چاہیے۔

جمعرات کو ووڈ فورڈ نے اولمپس کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے استعفی دے دیا، تاہم انہوں نے شئیرہولڈرز کے ساتھ مل کر کمپنی کے بورڈ کو تبدیل کرنے کا عہد کیا۔ اس برطانوی شہری، جو کسی جاپانی کمپنی کی قیادت کرنے والا نایاب غیرملکی ہے اور جسے 14 اکتوبر کو نکال دیا گیا تھا، اب بھی بورڈ کا ممبر تھا چونکہ اس کی برخاستگی صرف شئیر ہولڈرز ہی کر سکتے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.