ٹوکیو: ایک 34 منزلہ کمرشل کمپلیکس بنام شیبویا ہیکاری، شیبویا اسٹیشن کے قریب آئندہ 26 اپریل سے کھلے گا۔ اس کی عمارت شیبویا جے آر اور سب وے ریلوے اسٹیشن سے براہ راست منسلک ہے۔
عمارت کی سب سے اونچی منزل تجارتی دفاتر پر مشتمل ہو گی، درمیانی منزلوں میں ہال اور تھیٹر ہوں گے، جبکہ نچلے درجے شاپنگ مال ہوں گے جن کا نام شنکس رکھا گیا ہے، اور ان میں 20 کے اواخر اور 40 کی عمر کی خواتین کے لیے خصوصاً اشیاء رکھی جائیں گی۔
بی تھری اور بی ٹو منزلیں کھانے کے مراکز ہوں گی۔ بی 1 اور پہلی منزل اعلی درجے کی کاسمیٹکس کے ساتھ ساتھ بناؤ سنگھار کی مصنوعات و خدمات کے لیے وقف ہو گی۔ یہ ٹوکیو میں قدرتی اور حیاتی مصنوعات کے لحاظ سے سب سے بڑا آؤٹ لیٹ ہو گا۔
دوسری سے چوتھی منزل کپڑوں ک فیشن سے متعلق چیزوں، غیررسمی دفتری پہناووں، سفر اور گھر سے باہر کے پہناووں کے فیشن، شہری اسٹائل، اور فیشن ایبل مال پر مشتمل ہوں گی جس سے صارف کی زندگی مزید پرلطف بنائی جا سکے۔
پانچویں منزل لونگ روم، باورچی خانے، کھانے کے کمرے، مشاغل اور ثقافت سے متعلق طرز زندگی کی مصنوعات لیے ہوئے ہوگی۔
اس کے علاوہ عمارت میں پرتعیش پاؤڈر رومز بھی دستیاب ہوں گے جنہیں سوئچ رومز کہا جاتا ہے۔ یہ صرف اراکین کے لیے محدود ہوں گے۔
شیبویا ہیکاری میں موجود تھیٹر میوزیکل “ویسٹ اینڈ اسٹوری” کے ساتھ 18 جولائی کو کھلے گا۔