شارپ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن والا نیا سی موس کیمرہ ماڈیول متعارف کروائے گا

ٹوکیو: شارپ کارپ نے 12.1 میگا پکسل، 1/3.2 انچ سی موس کیمرہ ماڈیول مع آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن تیار کیا ہے جو سب سے پتلا ماڈیول (4.47 ایم ایم) ہونے کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔ نیا RJ63YC100 کیمرہ ماڈیول اسمارٹ فون جیسے موبائل آلات میں استعمال کے لیے بنایا گیا ہے۔

نئے پتلے کیمرہ ماڈیول کو مزید پورٹیبل اور دبلے پتلے  ڈیزائن والے آلات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ماڈیول ایسے آلات میں تصویر اور ویڈیو بنانے کے لیے جَڑے ہوئے کیمرے کی ضرورت کو پورا کرتے ہوئے اعلی درجے کی تصاویر اور ویڈیو کی فراہمی کے ساتھ، اے وی آلات اور پرسنل کمپیوٹر سے متصل ہونے کی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے۔

اس ماڈیول میں موجود آپٹیکل امیج اسٹیبلائزر لینس شفٹ نظام کا استعمال کر کے اندر موجود عدسے کو کنٹرول کرتا ہے۔ شارپ کی ملکیتی ہائی ڈینسٹی پیکجنگ ٹیکنالوجی نے اس بات کو ممکن بنایا ہے کہ اس قسم کے کیمروں میں پتلا ترین ہونے کا ہدف حاصل کیا جا سکے، جس سے توقع ہے کہ موبائل آلات جیسا کہ اسمارٹ فونز کی موٹائی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

کئی قسم کی صورت حال میں اعلی درجے کی تصاویر کھینچی جا سکتی ہیں جو عموماً کیمرہ ہلنے، کم روشنی میں تصویر بنانے یا تیزی سے حرکت کرتی چیزوں کی تصویر بنانے سے دھندلی آتی ہیں۔ یہ کیمرہ مکمل ایچ ڈی (1080 پکسل) کی ویڈیو بنانے کی سہولت بھی دیتا ہے، جو اسمارٹ فون کے مالکان کو کم دھندلاہٹ والی اعلی درجے کی ویڈیو بنانے اور دیکھنے کے لیے ایل سی ڈی ٹی وی پر منتقل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.