گیسٹ ہاؤس میں 11 یوم کی بیٹی کا قتل کرنے والی عورت گرفتار

ٹوکیو: ہیگاشیمورایاما میں اتوار کو ایک عورت کو  ایک گیسٹ ہاؤس میں اپنی 11 یوم کی بیٹی کو قتل کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

این ٹی وی کے مطابق، پولیس کو گیسٹ ہاؤس سے ایک کال موصول ہوئی جس میں عملے نے اطلاع دی کہ ایک مہمان نے اپنی نومولد بچی کا عمارت کی حدود میں گلا گھونٹ دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 36 سالہ سومیکو نوبے نے مبینہ طور پر صبح سات بجے اپنا ہاتھ اپنی بیٹی یوئینا کے ناک اور منہ پر رکھا، جس سے اس کا سانس بند ہو گیا۔

این ٹی وی کے مطابق، نوبے کو جائے وقوعہ پر ہی قتل کے الزام میں زیرحراست لے لیا گیا۔ یوئینا کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق نوبے نے کہا کہ اسے بچی کی پیدائش سے لے کر اب تک اس کے لیے ممتا کا کوئی جذبہ محسوس نہ ہوا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.