چیبا اور سائیتاما میں چاقو سے حملے کرنے والا 16 سالہ لڑکا گرفتار

ٹوکیو: پولیس نے سائیتاما میں ایک 16 سالہ لڑکے کو سائیتاما اور چیبا میں نوجوان لڑکیوں پر چاقو حملوں سے متعلق ہونے پر گرفتار کیا ہے۔

فوجی ٹی وی کی منگل کی رپورٹ کے مطابق، یہ لڑکا، نابالغ ہونے کی وجہ سے جس کا نام ظاہر نہیں کیا جاسکتا، نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے میساتو، سائیتاما صوبے میں 18 نومبر کو ایک 15 سالہ لڑکی کو چاقو سے زخم لگایا، اور ماتسودو، صوبہ چیبا میں ایک 8 سالہ لڑکی کو بھی چاقو مارا۔ فوجی کی رپورٹ کے مطابق، لڑکے نے اعتراف کیا کہ اس نے دونوں لڑکیوں پر اسکول سے گھر جاتے ہوئے حملہ کیا۔

یہ لڑکا، جو ایک فاصلاتی اسکول کا طالبعلم ہے، پیر کی شام سوا پانچ بجے حراست میں لیا گیا جب وہ میساتو میں اپنی سائیکل چلا رہا تھا۔ پولیس کو اس کے بیگ میں ایک بند ہونے والا چاقو اور چاپڑ بھی ملے۔ فوجی کے مطابق، لڑکے نے پولیس کو کہا کہ وہ کسی راہگیر کو قتل کرنا چاہتا تھا۔

پولیس نے کہا کہ نومبر کے آخر میں ایک رپورٹ ملی تھی کہ ایک لڑکا گلی میں چاقو اٹھائے پھرتا ہے۔ اس لڑکے کو نگرانی کے کیمرے کی ریکارڈنگ سے پہچانا گیا۔

فوجی ٹی وی کے مطابق، پولیس نے منگل کی سہ پہر کو کہا کہ انہوں نے لڑکے کے گھر سے بلیڈ والے 20 ہتھیار برآمد کیے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.