نودا کا کہنا ہے کہ وہ اچیکاوا کو برخاست نہیں کریں گے

ٹوکیو: وزیراعظم یوشیکو نودا نے پیر کو کہا کہ وزیر دفاع یاسوؤ اچیکاوا کو برخاست کرنے کا ان کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، جو وزارت دفاع کے ایک سینئیر اہلکار کے اوکی ناوا “ریپ” تبصروں اور دائت میں اپنے الفاظ کی وجہ سے مستعفی ہونے کے دباؤ کا شکار ہیں۔

ایوان نمائندگان کی بجٹ کمیٹی کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نودا نے کہا کہ انہوں نے اچیکاوا سے کہا ہے کہ وہ اپنے آپ کو اس سب سے بلند رکھیں۔ این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے کہا کہ اچیکاوا فوتینما میں امریکی اڈے کی تجویزشدہ منتقلی کے سلسلے میں ماحولیاتی جانچ کی رپورٹ تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

نودا نے کہا کہ یہ رپورٹ اوکی ناوا کے گورنر ہیروکازو ناکائیما کو دسمبر کے آخر تک پہنچائی جانی لازمی ہے اور موجودہ وقت وزرا کو تبدیل کرنے کے لیے نامناسب ہے۔

تاہم، اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور نیو کومیتو، کے ساتھ ساتھ حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کی چھوٹی اتحادی جماعت، دی پیپلز نیو پارٹی نے نودا پر زور دیا ہے کہ اچیکاوا کو برطرف کر دیں۔

ایل ڈی پی نے پہلے ہی کہا ہے کہ وہ جمعے کو اچیکاوا کے خلاف تحریک مذمت جمع کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ کہ اگر اچیکاوا جنوری میں دائت کا سیشن شروع ہونے کے بعد بھی اپنے عہدے پر موجود ہوئے تو وہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔

“میں سمجھتا ہوں کہ بہت سے لوگ میرے ناقد ہیں، تاہم میں نے ایک کام کرنا ہے اور میں اسے اپنی پوری صلاحیتوں سے سرانجام دوں گا تاکہ عوامی اعتماد بحال کر سکوں،” این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، اچیکاوا نے ایک نیوز کانفرنس کے موقع پر کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.