کیوتو ہسپتال کی کارکن بوڑھے مریضوں کے ناخن اکھاڑنے پر جیل میں

ٹوکیو: ایک عدالت نے ہسپتال کی ایک کارکن کو اپنی فرسٹریشن نکالنے کے لیے بوڑھے مریضوں کے پیر کے انگوٹھوں کے ناخن اکھاڑنے پر تین سال کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔

اکیمی ساتو، جو کیوتو ہسپتال میں معاون کا کام کرتی تھی، نے ڈیمینشیا کے چار مریضوں کے ناخن اکھاڑے، جن میں سے کچھ 90 کی عمر کے لوگ تھے، جبکہ کیوتو ڈسٹرکٹ کورٹ نے اپنے بدھ کے فیصلے میں قرار دیا کہ اس سے پہلے بھی اسے بالکل یہی کام کرنے کا مجرم ٹھہرایا جا چکا ہے۔

“یہ ایک خودغرضانہ جرم تھا جس میں کمزور افراد کا استعمال ہوتا تھا جو اپنے آپ کو اس کی اپنی فرسٹریشن سے نجات کا ذریعہ بننے سے روک نہیں سکتے تھے،” صدر منصف اکیوشی ساسانو نے کہا۔

“اس کی پچھلی سزا ختم ہوئے تین سال ہوئے ہیں، اور اس نے پھر وہی کام سر انجام دیا”۔

2006 میں ساتو کو تین سال اور اور آٹھ ماہ کی سزا ہوئی تھی جب اس نے ایک اور ہسپتال میں چھ مریضوں کے مجموعی طور پر 49 انگوٹھوں اور انگلیوں کے ناخن اکھاڑے تھے۔

38 سالہ عورت کو اپنے جرم کے لیے دوسری بار اگست میں حراست میں لیا گیا، جب اس نے موری ہسپتال کیوتو میں چند ہفتے پہلے ہی کام شروع کیا تھا۔

ہسپتال کے سربراہ نے کہا کہ اس نے اپنے ریزیومے میں اپنا مجرمانہ ریکارڈ ظاہر نہیں کیا تھا اور اپنے کیرئیر کے بارے میں جھوٹ بولا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.