دنیا کا معمر ترین کتا جاپان میں 26 سال کی عمر میں مر گیا

ٹوکیو: گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کا معمر ترین کتا جاپان میں 26 سال اور آٹھ ماہ کی عمر میں مر گیا۔

مالک یومیکو شینوہارا نے اپنے گھر، جو ٹوکیو سے باہر شہر ساکورا میں واقع ہے، میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پوسوکے، جو بالوں بھرا شیبا نسل کا دوغلا کتا تھا، پیر کو مر گیا جب وہ یکلخت بیمار ہو گیا تھا اور اس نے کچھ کھانے سے انکار کر دیا۔

شینوہارا نے ٹی وی نیٹ ورک ایف این این کو بتایا کہ وہ “اسے اتنا عرصہ زندہ رہنے پر شکریہ کہنا چاہیں گی،”۔ رپورٹ کے مطابق پوسوکے کا دوران زندگی 125 سال کے انسانی دوران زندگی کے مطابق ہوتا۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ کتا یکم اپریل، 1985 کو پیدا ہوا تھا۔ پوسوکے کو پچھلے دسمبر میں دنیا کے معمر ترین کتے کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ بڑھاپے سے وفات پانے والے کتے کا گینز ریکارڈ 29 سال کا ہے، جسے بلوئے نے قائم کیا، جو آسٹریلیا کا مویشیوں کی رکھوالی والا کتا تھا اور 1939 میں مرا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.