نودا کا دورہ چین ملتوی

ٹوکیو: منگل کی اطلاعات کے مطابق، جاپان اور چین نے وزیراعظم یوشیکو نودا کا بیجنگ کا مقررہ دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ابتدائی منصوبے کے مطابق اگلے ہفتے شروع ہونا تھا۔

کیودو نیوز اور سرکاری ٹیلی وژن این ایچ کے کے مطابق، یہ منسوخی چین کی درخواست پر عمل میں آئی، جس نے دورے کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست کی، جو غیرسرکاری ذرائع کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کو ہونا تھا۔

جی جی پریس کے مطابق، چین اب بھی چاہتا ہے کہ نودا سال کے اختتام سے قبل چین کا دورہ کریں۔

‘این ایچ کے’ کے اندازے کے مطابق چین اس شیڈیول میں تبدیلی اس لیے چاہتا تھا چونکہ پرانی تاریخیں 1937 کے نینجانگ قتل عام کی برسی کے موقع پر آ رہی تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.