سونامی زدہ علاقے میں بلوغت کی عمر تک پہنچنے کی تقریب کے لیے رضاکاروں کی طرف سے کیمونو کی فراہمی

اشینوماکی، میاگی: ٹوکیو میٹروپولیٹن ایریا کی ایک رضاکار تنظیم اگلے ماہ ہونے والی بلوغت کی عمر تک پہنچنے کی تقریب میں شرکت کرنے والی خواتین کو مستعار دینے کے لیے غیراستعمال شدہ کیمونو اکٹھے کر کے سونامی زدہ اضلاع کے لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔

جینی کیتائی نامی تنظیم اشینوماکی کے ظلع اوگتاسو میں خواتین کو لمبے بازو والے کیمونو مہیا کرے گی۔ سونامی زدہ علاقوں کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے جینی کیتائی کے اراکین نے اشینوماکی کی اوگاتسو جنرل برانچ کے ساتھ تعاون کیا تاکہ تقریب میں حصہ لینے والوں کے لیے بلا معاوضہ روایتی کیمونو لبادے مہیا کیے جا سکیں۔

“کچھ ایسے لوگ ہو سکتے ہیں جو تقریب میں اس وجہ سے حصہ نہ لیں کہ ان کے پاس کیمونو نہیں ہے، چناچہ ہم اس سب کے لیے شکرگزار ہیں،” تقریب کے انتظام و انصرام کے انچارج ایک مقامی ضلعی اہلکار نے کہا۔

شہری حکومت ان لوگوں سے درخواستیں قبول کر رہی ہے جن کے پاس تقریب کے لیے کیمونو حاصل کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں یا مناسب فٹ آنے والے کیمونو کے لیے مدد چاہتے ہیں۔

یہ تقریب بوڑھوں کے لیے مختص عمارت کے ساتھ موجود بنے بنائے گھر کے ایک کمرے میں منعقد ہو گی جہاں اوگاتسو برانچ کا عملہ سونامی میں اپنے دفاتر بہہ جانے کے بعد کام کرتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.