ٹوکیو: پورے جاپان کے ڈیپارٹمنٹل اسٹور نئے سال کے لیے اپنے روایتی “فوکوبوکرو” (لکی بیگز) پیش کریں گے، لیکن اس بار ان بیگز کے لوازمات 11 مارچ کی آفت کے تھیم کو مدنظر رکھ کر منتخب کیے گئے ہیں۔
کچھ اسٹوروں نے کہا کہ، مثال کے طور پر، ان کا دس ہزار ین کا بیگ عمومی سامان اور چیزوں کے ساتھ ساتھ برساتیوں، بیک پیکس اور دوسرے سامان سے بھرا ہو گا جو رضاکارانہ ہنگامی امداد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔
ٹوکیو کے اکیبوکورو علاقے کے سیوبو ڈیپارٹمنٹ اسٹور کے ایک اہلکار نے کہا کہ انہوں نے یہ چیزیں شامل کرنے کا فیصلہ سونامی زدہ توہوکو کے علاقے میں رضاکارانہ کام کرنے والوں کی رائے سن کر کیا ہے۔
ایک گینزا ڈیپارٹمنٹ اسٹور نے کہا کہ وہ کچھ بیگز میں ہیٹ پیک شامل کرے گا جو صارفین کو سخت سردی، اور بجلی کی بچت کے اقدامات میں سردی سے بچاؤ میں مدد دیں گے۔