ٹوکیو: اہلکاروں کے مطابق، 5.8 شدت کا ایک معتدل زلزلہ جاپان کے جنوب مغربی جزائر سے اتوار کو ٹکرایا، تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی نقصان کی کوئی اطلاع ملی۔
امریکی محکہ ارضیات کے مطابق، زلزلہ صبح دس بجکر بائیس منٹ پر امامی اوشیما، صوبہ کاگوشیما میں 28 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، زلزلے کی وجہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔