بم کے مذاق نے مسافر کو اترنے پر مجبور کر دیا

روزنامہ میناچی کو پتا چلا ہے کہ اپنا سامان رکھنے کے لیے کیبن اٹینڈنٹ کی مدد لینے والے مسافر کا ایک “مذاق” اس کی جہاز سے بےدخلی کی وجہ بند گیا۔

میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ٹوکیو ائیرپورٹ پولیس اسٹیشن کے مطابق،  11 دسمبر کو قریباً رات آٹھ بج کر دس منٹ پر،  ٹوکیو سے نیو چیتوز ائیرپورٹ جانے والی ائیر ڈُو کی پرواز کی روانگی سے کچھ دیر قبل، وہیل چئیر پر موجود ایک 33 سالہ شخص اپنا سامان سر پر بنے خانے میں رکھنے کے لیے عملے سے مدد لے رہا تھا، اسی وقت اس نے متعلقہ اٹینڈنٹ سے کہا “احتیاط سے، یہاں ایک بم ہے،”۔

مسافر نے اسی وقت کہا کہ وہ مذاق کر رہا تھا، لیکن کیبن اٹینڈنٹ نے کیپٹن کو آگاہ کر دیا، جس نے مسافر کو پرواز سے بےدخل کرنے کا فیصلہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر معذرت خواہ تھا، یہ کہتے ہوئے کہ “مجھے یہ پریشانی پیدا کرنے پر افسوس ہے،”۔

متعلقہ سامان میں صرف کپڑے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.