مبینہ طور پر بھُس بھرا پانڈا بیچنے کی کوشش میں گرفتار

میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے منظم جرائم کے یونٹ نے 12 دسمبر کو خبر دی هے کہ ٹوکیو میں رہنے والے ایک چینی شہری کو  بیچنے کے مقصد کے لیے بھُس بھرا پانڈا ( پاندا کی کھال) دکھانے کے شبہے میں زیرحراست لیا گیا ہے۔

ٹوکیو کے اوتا وارڈ کے 40 سالہ شینگ ارکیونگ کو, ناپیدگی کے خدشے سے دوچار نسلوں کے تحفظ کے ایکٹ کے تحت زیر حراست لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شینگ نے الزامات کا انکار کیا اور کہا، “میں اسے ایک واقف کار کے لیے رکھ رہا تھا،”۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق، شینگ نے ستمبر کے شروع میں یہ مال ایک چینی مرد اور خاتون کو دکھایا تھا جو جاپان میں سیاحت پر آئے ہوئے تھے، اور انہیں خریدنے کا اشارہ بھی دیا تھا۔

یہ بڑی نسل کا پانڈا عالمی طور پر ناپید نسلوں کی فہرست میں شامل ہے، اور فروخت کے لیے اس کو دکھایا جانا ممنوع ہے۔
یاد رهے که واشنگٹن میں هونے والے ایک معاهدے کے مطابق ،
نایاب اور کم هوتی نسلوں کے جانوروں کی کھال یا دوسرے اعضا کی درامد برامد پر پابندی هےـ
جیسے که هاتھی دانت!!ـ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.