اوساکا: اوساکا شہر نے اس ہفتے صوبائی گورنروں اور دوسرے سرکاری ملازمین کے لیے الاؤنسز کے نظام میں تبدیلی کا اعلان کیا۔ اس اعلان سے کچھ بڑی سیاسی شخصیات کو فائدہ اور نقصان ہوا ہے۔
نئے نظام، جو یکم دسمبر سے نافذ ہے، کا اطلاق یکم نومبر سے عہدے سنبھالنے والے ملازمین پر ہوگا۔
47 سالہ اچیرو ماتسوئی، جو اوساکا کے نئے گورنر ہیں، اپنے عہدے کی مدت تین ماہ سے کم ہونے کی وجہ سے سات لاکھ تیس ہزار ین کا الاؤنس وصول کریں گے۔ الیکشن سے قبل صوبائی اسمبلی ممبر اوساکا کے طور پر خدمات سرانجام دینے پر وہ 1.7 ملین ین وصولی کے حقدار ٹھہرے ہیں۔
تاہم، 42 سالہ تورو ہاشیموتو 31 اکتوبر کو استعفی دے دینے کی وجہ سے نئے الاؤنسز کے لیے نااہل قرار پائے ہیں۔ مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر انہوں نے صرف ایک دن مزید عہدے پر کام کیا ہوتا تو وہ ٹیکس گزاروں کے 1.9 ملین ین کے حقدار ہو جاتے۔