فوکوشیما: تعمیر نو کے وزیر مملکت تاتسوؤ ہیرانو نے فوکوشیما صوبے کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے خصوصی اقدامات کے بل کے چیدہ چیدہ نکات فوکوشیما کے گورنر یوہےئی ساتو کے ساتھ فوکوشیما حکومت کے دفتر میں ہفتے کو ہونے والی ایک ملاقات میں بیان کیے۔
مرکزی حکومت اس بل کو اگلے ماہ شروع ہونے والے دائت کے ایک عمومی اجلاس میں پیش کرنا چاہتی ہے۔
حکومتی اہلکاروں کے مطابق، فوکوشیما نمبر 1 ایٹمی بجلی گھر کے بحران کی وجہ سے اس بل میں ایسی شقیں شامل کی گئی ہیں جو مقامی حکومت کی درخواست پر مرکزی حکومت کو بحالی کا کام، جیسے پینے کے پانی کی فراہمی سیورج سسٹم وغیرہ، اپنے ہاتھ میں لینے کا اختیار دیتی ہیں۔
میٹنگ کے شروع میں، ہیرانو نے ساتو کو بتایا: “فوکوشیما صوبہ دوسرے آفت زدہ صوبوں کی نسبت مختلف مسائل کا سامنا کر رہا ہے، جیسا کہ [مصنوعات اور سیاحت سے] تابکاری کی افواہیں۔