ماحولیات کے پارلیمانی سیکرٹی کے مطابق ریاست کا تابکاری کی جانچ کا نظام بےاعتبارا ہے

شیزوؤکا: پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات ساتوشی تاکایاما نے 10 دسمبر کو کہا کہ مقامی حکومتوں کو 11 مارچ کی قدرتی آفات اور بعد کے ایٹمی بحران سے پیدا ہونےو الے ملبے سے خارج ہونے والی تابکاری کی جانچ  کا بندوبست کرنا چاہیے چونکہ مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تابکاری کی مقدار کے نتائج پر عوام اعتبار نہیں کرتے۔

تاکایاما نے ان خیالات کا اظہار شیزوؤکا میں صوبے کے نائب ورنر شینچی اومورا کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔

اومورا نے مینی چی شمبن کو نیوز کانفرنس کے بعد بتایا، “ان کے خیالات کہ ریاست پر اعتبار نہیں کیا جاتا، حفاظتی معیارات کی بنیادیں ہلا دینے والے ہیں”۔

مرکزی حکومت نے پورے ملک کی مقامی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ آفت زدہ علاقے سے آنے والے ملبے کو قبول کریں، جو حفاظتی معیارات پر پورا اترا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.