ایکسینچر کو وزارت داخلہ و کمیونیکیشن کی طرف سے ٹھیکہ مل گیا

ٹوکیو: ایکسینچر کو وزارت امور داخلہ اور کمیونیکیش کی طرف سے 33 ماہ کا ٹھیکہ دیا گیا ہے جس کا مقصد وزارت کے “پروڈکٹو اینڈ ریلائی ایبل ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک فار ریڈیو” (پارٹنر) سسٹم کے لیے انتظامی امور اور درخواست گزاری کی خدمات کو منظم کرنا ہے۔ یہ ٹھیکہ بولی مختلف کمپنیوں میں ہونے والے ایک مقابلے کے بعد منتخب کردہ کمپنی کو دیا گیا ہے۔

اس ٹھیکے کا مقصد پارٹنر سسٹم کی آپریشنل کارکردگی اور دیکھ بھال میں بہتری پیدا کرنا ہے۔ پارٹنر سسٹم ریڈیو نیٹ ورک کے انتظامی افعال جیسا کہ لائسنس کی درخواستوں اور ریڈیو فریکوئنسی کے انتظام جیسے افعال سرانجام دیتا ہے۔

جون 2011 سے ایکسینچر ایسے نظام تیار کر رہی ہے جو لاگت کم کریں اور ریگولیٹری اصلاحات کے ساتھ ہم آہنگ ہوں، آنلائن صلاحیتوں کو بڑھائیں، اور آنلائن درخواستیں جمع کرانے کی شرح کو بڑھائیں۔

ایکسینچر نے اس سے پہلے بھی وزارت کے ساتھ کام کیا ہے جس میں اس نے پروجیکٹ کے انتطام، ڈیٹا بیس کے انتطام، تزویراتی منصوبہ بندی اور ایپلی کیشن کے انتظام جیسے فرائض سرانجام دئیے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.