وکلا ٹیپکو سے زرتلافی کی وصول کے لیے مذاکرات میں ایٹمی بحران کے متاثرین کی مدد کریں گے

وکلا کے ایک گروپ نے 13 دسمبر کو کہا کہ وہ ٹیپکو کے فوکوشیما نمبر 1 ایٹمی بجلی گھر کے بحران سے شدید طور پر متاثرہ لوگوں کی مدد کریں گے۔

وکلا کے گروہ نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ وہ آنے والے موسم بہار سے ایٹمی آفت سے متاثرہ کئی سو لوگوں کو ایک وقت میں بلائیں گے، اور انہیں اجتماعی طور پر تباہ حال ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر ٹیپکو سے مذاکرات کرنے میں مدد دیں گے۔

وکلا کا یہ گروہ، جو ٹوکیو اور ایواکی، صوبہ فوکوشیما سے تعلق رکھتا ہے، اکتوبر میں قائم کیا گیا تھا تاکہ متاثرہ لوگوں کو نقصانات کے زرتلافی کے لیے مشورہ و رہنمائی مہیا کی جا سکے۔ تاہم ان میں سے بہت سے لوگ زرتلافی کے حکومتی ہدایت نامے میں درج کردہ رقوم سے نامطمئن تھے، چناچہ اس گروہ نے  ٹیپکو کے ساتھ اجتماعی سودے بازی کے لیے تیاری کر کے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

آفت سے شدید طو رپر متاثرہ لوگوں، بشمول جنہیں داخلہ بند علاقے یا کسی اور جگہ سے انخلا کرنا پڑا، کے لیے معیاری زرتلافی کی مد میں وکلا کے اس گروہ نے ہر فرد کے لیے بنیادی امدادی رقم پانچ لاکھ ین فی مہینہ رکھی ہے، جبکہ رہنے اور رہائش کے بڑھے ہوئے اخراجات، کام سے غیرحاضری یا چھوڑنے کی وجہ سے ہونے والا نقصان، اور نوکری جانے کے نقصانات کا ازالہ اس کے علاوہ ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.