اولمپس پراکسی فائٹ ہر صورت روکی جانی چاہیے، ووڈفورڈ کی قانون سازوں سے اپیل

اولمپس کے سابقہ چیف ایگزیکٹو اور وسل بلوئر ووڈ فورڈ نے بدھ کو کہا کہ بورڈ کے کنٹرول کے لیے ہونے والی پراکسی فائٹ پہلے ہی متاثرہ اس فرم کو توڑ کر رکھ دے گی، چناچہ اس سے صرف نظر کیا جانا چاہیے۔

اس ماہ کے شروع میں، ووڈوفورڈ نے کہا تھا کہ نئی انتظامی ٹیم کے حصول کا ایک موثر ذریعہ پراکسی فائٹ ہو گی، جس میں ایک جیسے رجحانات رکھنے والے شئیرہولڈرز بورڈ کو ہٹانے کے لیے مل جاتے ہیں۔

تاہم اپنے پرانے موقف میں تبدیلی لاتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ وہ اولمپس کے صدر شوئچی تاکایاما اور شئیر ہولڈرز کے ساتھ”باہمی تعاون کے مذاکرات” پر زور دیں گے تاکہ کیمرہ اور طبی سامان ساز ادارے کو جاپان میں کمپنی کے طور پر لسٹڈ رکھا جا سکے۔

“اولمپس کو بیچنے یا اس کے حصے بخرے کرنے میں میرا کوئی، کوئی حصہ نہیں ہو گا،” انہوں نے قانون سازوں کے سامنے ایک پیشی کے موقع پر کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.