گوگل نے مارچ کے بڑے زلزلے اور سونامی سے متاثر ہونے والے جاپانی علاقے کی انٹرایکٹو تصاویر کا ایک بڑا ذخیرہ جاری کیا ہے، جو لوگوں کو اس علاقے کی آفت سے پہلے اور بعد کی سیر کراتا ہے۔
گوگل کی اسٹریٹ ویو سروس کی گاڑیوں نے بیس ہزار لوگوں کی جان لینے والی جڑواں آفات سے متاثر ہونے والے علاقوں کی تصاویر حاصل کرنے کے لیے 44 ہزار کلومیٹر کی سڑکیں ناپیں۔
اکثر جولائی میں کھینچی گئی، 360 درجے زاویے کی یہ تصاویر علاقے کے نقشے سے منسلک ہیں جس سے تباہی کا ایک منطرنامہ سامنے آتا ہے، جس میں ایک بہت بڑے تباہ حال علاقے پر ملبہ، آدھی کھڑی اور ڈھیر ہوئی عمارات، اور الٹی ہوئی کشتیاں نظر آتی ہیں۔
صارفین کی درخواست پر گوگل اسی علاقے کی زلزلے سے پہلی کی تصاویر بھی مہیا کرتا ہے، جس میں ایک ٹول کے ذریعے “پہلے” اور “بعد” کا موازنہ کیا گیا ہوتا ہے۔