جاپان سے غیرقانونی طور پر نکلوائی گئی بیشتر رقم چینی ناموں سے رجسٹرڈ کھاتوں میں بھیجی گئی

نیشنل پولیس ایجنسی (این پی کے) نے 15 دسمبر کو کہا  کہ اس سال مارچ سے نومبر کے دورانیے میں انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے جاپان سے غیرقانونی طور پر نکلوائی گئی بیشتر رقم چینی ناموں سے رجسٹرڈ بینک کھاتوں میں بھیجی گئی۔

ایسے کم از کم 235 بینک کھاتے موجود ہیں جن میں فراڈ کے ذریعے نکلوانے کے بعد یہ رقم (کل مالیت 300 ملین ین) بھیجی گئی، اور ان میں سے 90 فیصد کھاتے بظاہر چینی ناموں سے رجسٹرڈ ہیں۔

این پی اے کے مطابق، اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ مارچ سے نومبر کے دوران پورے ملک کے 56 مالیاتی اداروں کے 160 کھاتوں سے رقم دھوکہ دہی کے ذریعے نکلوائی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.