سونی پلے اسٹیشن ویٹا کے جاپان میں اجرا کی تیاریوں میں

ٹوکیو: سونی کی عرصہ دراز سے انتظار کی جانے والی پورٹیبل گیم مشین پلے اسٹیشن ویٹا ہفتے کو مارکیٹوں میں آ رہی ہے جبکہ کمپنی فوری فروخت کی پیشن گوئی کر رہی ہے، اگرچہ اس کے اجرا کی تاریخ سے پہلے چھٹیوں کی خریداری کا خاصا سیزن گزر چکا ہے۔

سونی کمپیوٹر اینٹرٹینمنٹ انکارپ کے صدر اینڈریو ہاؤس نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ گیمرز کا جوش ابتدا میں مشینوں کی قلت کی وجہ بن سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ خریداروں کے ابتدائی ہلے کے بعد کمپنی طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پی ایس ویٹا شمالی امریکہ اور یورپ میں 22 فروری کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس آلے میں ٹچ انٹرفیس اور پکڑنے کے دوران حرکت کو محسوس کرنے کی صلاحیت ہے جس سے سونی کو امید ہے کہ یہ پلے اسٹیشن پورٹیبل کا اچھا جانشین ثابت ہو گا۔ حریف کمپنی نائتیندو کو، کے تھری ڈی ایس پر پلے اسٹیشن ویٹا کی برتری کی پیش گوئی کی جارہی ہے جس کا آغاز کچھ اچھا نہیں ہو سکا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.