ایک تحقیقی ٹیم نے 144 جوڑوں پر طویل المدتی تحقیق کی ہے جس کا مقصد ازدواجی پیار محبت اور تعلقات پر بچوں کی پیدائش کے اثرات کا جائزہ لینا تھا۔
ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ اگرچہ خواتین نے بچے کی پیدائش کے بعد بتایا کہ انہیں خاوند سے پہلے جتنی محبت نہیں رہی، تاہم خواتین جن کے خاوندوں نے اپنے خاندان کے لیے مزید وقت نکالنے کی زحمت گوارا کی، وہ اپنا ازدواجی پیار محبت برقرار رکھنے میں زیادہ کامیاب رہے۔
یہ تحقیق، جسے بینیز انسٹیٹیوٹ برائے اطفال، والدین و عمررسیدگی نے سرانجام دیا، نے پورے جاپان میں سے 288 لوگوں سے پوچھا کہ “کیا آپ اکٹھے ہونے پر اپنے رفیق حیات کے لیے سچا پیار محسوس کرتے ہیں؟”۔
تحقیقی ٹیم نے زیرتحقیق جوڑوں سے باقاعدہ وقفوں کے بعد سروے کیا جو خواتین کے امید سے ہونے سے لے کر بچے کے دو سال کے ہونے تک جاری رہا۔