فیس بک نے پروفائل صفحات کو انٹرایکٹو ڈیجیٹل اسکریپ بکس میں بدلنا شروع کر دیا ہے جو دنیا کے سب سے بڑے سماجی نیٹ ورک کے صارفین کو ان کی زندگی کی کہانی سنایا کرے گی۔
“ٹائم لائن” کا یہ فیچر پہلی بار ستمبر میں فیس بک کی سالانہ کانفرنس میں بےنقاب کیا گیا تھا اور اس میں لوگوں کے لیے موسیقی، فلموں، کتابوں اور خبروں کی تلاش اور شئیرنگ کے نئے طریقے شامل ہیں۔
“ٹائم لائن آپ ایک آسان طریقہ مہیا کرتی ہے کہ آپ اپنی شئیرکردہ چیزوں کو پھر سے تلاش سکیں، اور اپنے اہم لمحات کو جمع کر سکیں،” فیس بک نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ تبدیلی اس کے 80 کروڑ زائد صارفین کے لیے اب دستیاب ہے۔
“یہ آپ کو نئے تجربات شئیر کرنے کی سہولت بھی دیتی ہے، جیسا کہ آپ نے جو موسیقی سنی ہے یا جتنے میل دوڑ لگائی”۔
ٹائم لائن فیس بک پوسٹوں کو ان کے اپلوڈ کے وقت کی ترتیب سے گرافس میں دکھاتی ہے جس سے لوگوں خصوصی مواقع، یاد رہ جانے والی کامیابیوں، زوردار بحث و مباحثے اور اپنی زندگیوں کی دوسری اپڈیٹس پر دوبارہ نظر ڈالنے کا موقع ملتا ہے۔
ٹائم لان پر اپگریڈ کرنے کے بعد، لوگ نجی طور پر سات دن تک اس کا جائزہ لے سکتے ہیں اور اس کی تدوین کر سکتے ہیں کہ یہ سماجی نیٹ ورک کے دوسرے دوستوں کو کیسے نظر آئے گی، اس کے بعد یہ خودبخود لائیو آنلائن ہو جاتی ہے۔
“آپ کی نئی ٹائم لائن آپ کی پروفائل کی جگہ لے لے گی، تاہم آپ کی تمام حکایات اور تصاویر اب بھی وہیں رہیں گی،” فیس بک نے کہا۔
ٹولز فیس بک صارفین کو صلاحیت دیتے ہیں کہ وہ ایسی پوسٹوں کو چھپا دیں جنہیں وہ ٹائم لائن پر نہیں دکھانا چاہتے یا سیٹنگز تبدیل کریں کہ ان کے دوستوں اور ساتھیوں میں سے کون پوسٹس دیکھ سکتا ہے۔
فیس بک نے گوگل انڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹ کمپیوٹروں پر استعمال کے لیے بھی ٹائم لائن کا ایک ورژن تیار کیا ہے۔
“موبائل ٹائم لائن آپ کی منفرد کور فوٹو سے شروع ہوتی ہے،” فیس بک کے مِک جانسن نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا۔