کانسائی الیکٹرک پیر سے توانائی کی بچت کے اقدامات شروع کرے گا

ٹوکیو:’ کانسائی الیکٹرک پاور کو’ نے اتوار کو کہا کہ کانسائی کے علاقے میں توانائی کی بچت کے اقدامات پیر سے شروع ہو جائیں گے جو 23 مارچ تک جاری رہیں گے۔

کانسائی الیکٹرک نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدامات سردیوں میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے ضروری ہیں چونکہ کمپنی کے 11 میں سے 10 ایٹمی ری ایکٹر دیکھ بھال اور جانچ پڑتال کے لیے بند پڑے ہیں۔

صارفین سے کہا جا رہا ہے کہ صبح نو سے رات نو بجے تک بجلی کے استعمال میں 10 فیصدکمی کریں۔

دریں اثنا، کیوشو الیکٹرک بھی 26 دسمبر سے توانائی کی کھپت میں 5 فیصد یا زیادہ کی کمی کے لیے اقدامات شروع کرے گا۔ اس نے کہا کہ وہ آپریٹرز اور انفرادی بجلی پیدا کرنے والوں سے بھی بجلی خریدے گا تاکہ سرما میں ایک لاکھ تیس ہزار کلوواٹ توانائی کی بچت کی جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.